سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 592

نابینا کی امامت کا بیان

راوی: محمد بن عبدالرحمن ابوعبداللہ , ابن مہدی عمران , قتادہ , انس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَنْبَرِيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَخْلَفَ ابْنَ أُمِّ مَکْتُومٍ يَؤُمُّ النَّاسَ وَهُوَ أَعْمَی

محمد بن عبدالرحمن ابوعبد اللہ، ابن مہدی عمران، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ تبوک کے موقع پر ابن ام مکتوم کو اپنا نائب مقرر کیا تھا وہ لوگوں کی امامت کرتے تھے حالانکہ وہ نابینا تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں