سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 590

مقتد یوں کی ناراضگی کی صورت میں امامت درست نہیں

راوی: قعنبی , عبداللہ بن عمر بن غانم , عبدالرحمن بن زیاد , عمران بن عبد , عبداللہ بن عمر و

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ غَانِمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ عَبْدٍ الْمَعَافِرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ ثَلَاثَةٌ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُمْ صَلَاةً مَنْ تَقَدَّمَ قَوْمًا وَهُمْ لَهُ کَارِهُونَ وَرَجُلٌ أَتَی الصَّلَاةَ دِبَارًا وَالدِّبَارُ أَنْ يَأْتِيَهَا بَعْدَ أَنْ تَفُوتَهُ وَرَجُلٌ اعْتَبَدَ مُحَرَّرَهُ

قعنبی، عبداللہ بن عمر بن غانم، عبدالرحمن بن زیاد، عمران بن عبد، حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ تین آدمیوں کی نماز قبول نہیں فرماتے ایک وہ شخص جو لوگوں کی ناپسندیدگی کے باوجود ان کی امامت کرے اور دوسرے وہ شخص جو وقت نکلنے کے بعد نماز کے لئے آئے تیسرے وہ شخص جو کسی آزاد عورت کو غلام بنالے۔

یہ حدیث شیئر کریں