سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 570

نماز میں شامل ہونے کے لئے اطمینان وسکون سے جانا چاہیے دوڑنا نہیں چاہیے

راوی: ابو ولید , شعبہ , سعد بن ابراہیم , ابوسلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ائْتُوا الصَّلَاةَ وَعَلَيْکُمْ السَّکِينَةُ فَصَلُّوا مَا أَدْرَکْتُمْ وَاقْضُوا مَا سَبَقَکُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَا قَالَ ابْنُ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلْيَقْضِ وَکَذَا قَالَ أَبُو رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبُو ذَرٍّ رَوَی عَنْهُ فَأَتِمُّوا وَاقْضُوا وَاخْتُلِفَ فِيهِ

ابو ولید، شعبہ، سعد بن ابراہیم، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نماز کے لئے سکون و وقار کے ساتھ آؤ اور جتنی پاؤ اس کو پڑھ لو اور جتنی جاتی رہے اس کو بعد میں پورا کرلو ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ابن سیرین نے بھی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے " وَلیَقضِ" روایت کیا ہے اسی طرح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ابورافع نے ذکر کیا ہے اور حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فَاَتِمُّوا اور وَاقضُوا دونوں مروی ہیں یعنی اس لفظ میں ابوذر کی طرف سے اختلاف واقع ہوا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں