مسجد میں عورتوں کو نماز کے لئے نہ جانے دینے کا بیان
راوی: ابو معمر , عبدالوارث , نافع , عمر
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ تَرَکْنَا هَذَا الْبَابَ لِلنِّسَائِ قَالَ نَافِعٌ فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ ابْنُ عُمَرَ حَتَّی مَاتَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ وَهَذَا أَصَحُّ
ابو معمر، عبدالوارث، نافع، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر ہم اس دروازہ کو عورتوں کے لئے چھوڑ دیں (تو مناسب ہے) حضرت نافع کا بیان ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس ارشاد کے بعد) ابن عمر زندگی بھر اس دروازہ سے داخل نہیں ہوئے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس حدیث کو اسماعیل بن ابراہیم نے بواسطہ ایوب نافع سے روایت کیا ہے کہ یہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اور یہی صحیح ہے۔