مسجد میں عورتوں کو نماز کے لئے نہ جانے دینے کا بیان
راوی: قعنبی مالک , یحیی بن سعید , عمرہ بنت عبدالرحمن
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ لَوْ أَدْرَکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَحْدَثَ النِّسَائُ لَمَنَعَهُنَّ الْمَسْجِدَ کَمَا مُنِعَهُ نِسَائُ بَنِي إِسْرَائِيلَ قَالَ يَحْيَی فَقُلْتُ لِعَمْرَةَ أَمُنِعَهُ نِسَائُ بَنِي إِسْرَائِيلَ قَالَتْ نَعَمْ
قعنبی مالک، یحیی بن سعید، حضرت عمرہ بنت عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ زوجہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عورتوں کا یہ حال دیکھ لیتے جواب عورتوں نے بنا رکھا ہے تو بلا شبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو مسجد جانے سے روک دیتے جس طرح بنی اسرائیل کی عورتوں کو روک دیا گیا تھا۔ یحیی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرہ سے پوچھا کہ کیا بنی اسرائیل کی عورتوں کو (مسجد میں جانے سے) روک دیا گیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا ہاں۔