مسجد میں عورتوں کے جانے کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , یزید بن ہارون , عوام بن حوشب , حبیب , بن ابی ثابت , ابن عمر
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَمْنَعُوا نِسَائَکُمْ الْمَسَاجِدَ وَبُيُوتُهُنَّ خَيْرٌ لَهُنَّ
عثمان بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، عوام بن حوشب، حبیب، بن ابی ثابت، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنی عورتوں کو مسجد جانے سے مت روکو، البتہ (نماز پڑھنے کے لئے) ان کے گھر ان کے لئے زیادہ بہتر ہیں۔