سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 552

نماز باجماعت کی فضیلت

راوی: احمد بن حنبل , اسحق بن یوسف , سفیان , ابی سہل , عثمان بن حکیم , عبدالرحمن بن ابی عمرہ , عثمان بن عفان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي سَهْلٍ يَعْنِي عُثْمَانَ بْنَ حَکِيمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّی الْعِشَائَ فِي جَمَاعَةٍ کَانَ کَقِيَامِ نِصْفِ لَيْلَةٍ وَمَنْ صَلَّی الْعِشَائَ وَالْفَجْرَ فِي جَمَاعَةٍ کَانَ کَقِيَامِ لَيْلَةٍ

احمد بن حنبل، اسحاق بن یوسف، سفیان، ابی سہل، عثمان بن حکیم، عبدالرحمن بن ابی عمرہ، حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص عشاء کی نماز جماعت سے ادا کرے گا گویا اس نے آدھی رات تک عبادت کی اور جو شخص عشاء و فجر کی نماز جماعت سے ادا کرے گا تو گویا اس نے تمام رات عبادت میں گذاری۔

یہ حدیث شیئر کریں