نماز کے لئے تکبیر کہی جا چکے اور امام نہ آئے تو بیٹھ کرامام کا انتظار کریں کھڑے نہ رہیں
راوی: عبداللہ بن اسحق , ابوعاصم , ابن جریج , موسیٰ بن عقبہ , ابوالنضر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَقَ الْجَوْهَرِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُقَامُ الصَّلَاةُ فِي الْمَسْجِدِ إِذَا رَآهُمْ قَلِيلًا جَلَسَ لَمْ يُصَلِّ وَإِذَا رَآهُمْ جَمَاعَةً صَلَّی
عبداللہ بن اسحاق ، ابوعاصم، ابن جریج، موسیٰ بن عقبہ، حضرت ابوالنضر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب تکبیر ہوجاتی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دیکھتے کہ مسجد میں لوگ کم ہیں تو بیٹھ جاتے اور نماز شروع نہ فرماتے اور جب دیکھتے کہ جماعت پوری ہوگئی تب نماز شروع فرماتے۔