نماز کے لئے تکبیر کہی جا چکے اور امام نہ آئے تو بیٹھ کرامام کا انتظار کریں کھڑے نہ رہیں
راوی: مسدد , عبدالوارث , عبدالعزیز , بن صہیب , انس
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَجِيٌّ فِي جَانِبِ الْمَسْجِدِ فَمَا قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ حَتَّی نَامَ الْقَوْمُ
مسدد، عبدالوارث، عبدالعزیز، بن صہیب، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ (عشاء کی) نماز کی تکبیر ہوئی اس حال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد کے ایک گوشہ میں ایک شخص سے گفتگو فرما رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لئے کھڑے نہیں ہوئے یہاں تک کہ لوگ بیٹھے بیٹھے سو گئے۔