سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 537

نماز کے لئے تکبیر کہی جا چکے اور امام نہ آئے تو بیٹھ کرامام کا انتظار کریں کھڑے نہ رہیں

راوی: ابراہیم بن موسی , عیسی , معمر نے بسند یحیی

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عِيسَی عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ يَحْيَی بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ قَالَ حَتَّی تَرَوْنِي قَدْ خَرَجْتُ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَذْکُرْ قَدْ خَرَجْتُ إِلَّا مَعْمَرٌ وَرَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مَعْمَرٍ لَمْ يَقُلْ فِيهِ قَدْ خَرَجْتُ

ابراہیم بن موسی، عیسی، معمر نے بسند یحیی سابق سند کے ساتھ اسی کے مثل روایت کیا ہے اس میں یوں ہے کہ یہاں تک کہ تم مجھ کو دیکھ لو کہ میں (نماز کے لئے حجرہ سے) نکل چکا ہوں ابوداؤد کہتے کہ لفظ قد خرجت معمر کے علاوہ کسی نے ذکر نہیں کیا اور اس کو ابن عیینہ نے بھی معمر سے روایت کیا ہے مگر انہوں نے بھی قَدْ خَرَجْتُ روایت نہیں کیا۔

یہ حدیث شیئر کریں