سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 534

موذن (تکبیر لیے) امام کا انتظار کرے

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , شبابہ , اسرائیل , سماک , جابر بن سمرہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ کَانَ بِلَالٌ يُؤَذِّنُ ثُمَّ يُمْهِلُ فَإِذَا رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَرَجَ أَقَامَ الصَّلَاةَ

عثمان بن ابی شیبہ، شبابہ، اسرائیل، سماک، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ اذان دیتے پھر (اذان دے کر) ٹھہر جاتے جب دیکھتے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لا رہے ہیں تو نماز کے لئے تکبیر کہتے۔

یہ حدیث شیئر کریں