اذان کے بعد مسجد سے جانے کا بیان
راوی: محمد بن کثیر , سفیان , ابراہیم بن مہاجر , ابوشعثاء
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ عَنْ أَبِي الشَّعْثَائِ قَالَ کُنَّا مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الْمَسْجِدِ فَخَرَجَ رَجُلٌ حِينَ أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ لِلْعَصْرِ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَی أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن کثیر، سفیان، ابراہیم بن مہاجر، ابوشعثاء سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ ہم لوگ مسجد میں تھے ایک شخص مسجد سے باہر چلا گیا جبکہ مؤذن عصر کی اذان دے چکا تھا تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ اس نے حضرت ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی کی۔