موذن اذان میں گردن دائیں بائیں گھمائے
راوی: موسی بن اسمعیل , قیس , ابن ربیع , محمد بن سلیمان , وکیع , سفیان , وکیع , سفیان , عون بن ابی جحیفہ , ابوجحیفہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا قَيْسٌ يَعْنِي ابْنَ الرَّبِيعِ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ جَمِيعًا عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَکَّةَ وَهُوَ فِي قُبَّةٍ حَمْرَائَ مِنْ أَدَمٍ فَخَرَجَ بِلَالٌ فَأَذَّنَ فَکُنْتُ أَتَتَبَّعُ فَمَهُ هَاهُنَا وَهَاهُنَا قَالَ ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَائُ بُرُودٌ يَمَانِيَةٌ قِطْرِيٌّ وَقَالَ مُوسَی قَالَ رَأَيْتُ بِلَالًا خَرَجَ إِلَی الْأَبْطَحِ فَأَذَّنَ فَلَمَّا بَلَغَ حَيَّ عَلَی الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ لَوَی عُنُقَهُ يَمِينًا وَشِمَالًا وَلَمْ يَسْتَدِرْ ثُمَّ دَخَلَ فَأَخْرَجَ الْعَنَزَةَ وَسَاقَ حَدِيثَهُ
موسی بن اسماعیل، قیس، ابن ربیع، محمد بن سلیمان، وکیع، سفیان، وکیع، سفیان، عون بن ابی جحیفہ، حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس مکہ میں آیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چمڑے کے بنے ہوئے ایک خیمہ میں تشریف فرما تھے۔ پس بلال نکلے اور اذان دی۔ وہ اپنا منہ دائیں بائیں کر رہے تھے اور میں ان کو ایسا کرتے ہوئے دیکھ رہا تھا اس کے بعد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے خیمہ سے) باہر تشریف لائے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سرخ (دھاریوں والا) لباس پہنے ہوئے تھے جو ملک یمن کے علا قہ قطر کا بنا ہوا تھا۔ اور موسی بن اسماعیل کی روایت میں یہ بھی ہے کہ میں نے دیکھا بلال ابطح کی طرف گئے اور اذان دی۔ جب حی علی الصلوة اور حی علی الفلاح پر پہنچے تو انہوں نے اپنی گردن دائیں بائیں گھمائی مگر پورے نہیں گھومے پھر بلال خیمہ میں گئے اور ایک نیزہ لے کر آئے اس کے بعد راوی نے آخر حدیث تک بیان کیا۔