سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 493

لڑ کے کو نماز پڑھنے کا کب حکم کیا جائے

راوی: زہیر بن حرب , وکیع , داؤد , بن سوار , ابوحمزہ , عمرو بن شعیب , داؤد بن سوار مزنی

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمُزَنِيُّ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ وَزَادَ وَإِذَا زَوَّجَ أَحَدُکُمْ خَادِمَهُ عَبْدَهُ أَوْ أَجِيرَهُ فَلَا يَنْظُرْ إِلَی مَا دُونَ السُّرَّةِ وَفَوْقَ الرُّکْبَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهِمَ وَکِيعٌ فِي اسْمِهِ وَرَوَی عَنْهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَةَ سَوَّارٌ الصَّيْرَفِيُّ

زہیر بن حرب، وکیع، داؤد، بن سوار، ابوحمزہ، عمرو بن شعیب، داؤد بن سوار مزنی اسی سند ومعنی کے ساتھ روایت کرتے ہیں اس میں یہ اضافہ ہے کہ جب تم میں سے کوئی اپنی باندی کا نکاح کسی غلام یا اجیر سے کر دے تو پھر اس کی ناف کے نیچے اور گھٹنے سے اوپر تک کے حصہ پر نگاہ نہ ڈالے۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ وکیع کو داؤد بن مسوار کے نام میں مغالطہ ہو گیا ہے (صحیح سوار بن داؤد ہے) اور ابوداؤد طیالسی نے یہ حدیث اس سے روایت کی ہے تو اس نے کہا ابوحمزہ سوار صیرفی۔

یہ حدیث شیئر کریں