مسواک کرنے کا طریقہ
راوی: مسدد , سلیمان بن داؤد عتکی , حماد بن زید , غیلان بن جریر , ابوبردہ اپنے والد ابوموسی اشعری
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ مُسَدَّدٌ قَالَ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ فَرَأَيْتُهُ يَسْتَاکُ عَلَی لِسَانِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَالَ سُلَيْمَانُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْتَاکُ وَقَدْ وَضَعَ السِّوَاکَ عَلَی طَرَفِ لِسَانِهِ وَهُوَ يَقُولُ إِهْ إِهْ يَعْنِي يَتَهَوَّعُ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مُسَدَّدٌ فَکَانَ حَدِيثًا طَوِيلًا وَلَکِنِّي اخْتَصَرْتُهُ
مسدد، سلیمان بن داؤد عتکی، حماد بن زید ، غیلان بن جریر، ابوبردہ اپنے والد ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے راوی مسدد کے الفاظ یہ ہیں کہ ان کا بیان ہے کہ ہم کچھ لوگ سواری طلب کرنے کی غرض سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی زبان مبارک پر مسواک کر رہے ہیں۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ سلیمان کے الفاظ یہ ہیں کہ ابوموسی اشعری نے بیان کیا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسواک کر رہے تھے اور مسواک کو اپنی زبان کے کنارے پر رکھ کر اہ اہ کر رہے تھے جیسے کوئی قے کرتے وقت آواز نکالتا ہے