سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 485

مشرک مسجد میں داخل ہو سکتا ہے

راوی: محمد بن یحیی بن فارس , عبدالرزاق , معمر , زہری , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ مُزَيْنَةَ وَنَحْنُ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ الْيَهُودُ أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ فِي أَصْحَابِهِ فَقَالُوا يَا أَبَا الْقَاسِمِ فِي رَجُلٍ وَامْرَأَةٍ زَنَيَا مِنْهُمْ

محمد بن یحیی بن فارس، عبدالرزاق، معمر، زہری، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ یہود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اصحاب کے درمیان مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اے ابوالقاسم (اور یہ کہہ کر) اپنوں میں سے ایک مرد اور ایک عورت کے متعلق مسئلہ دریافت کیا جنہوں نے زنا کیا تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں