سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 466

مسجد میں بیٹھنے کی فضلیت

راوی: قعنبی , مالک , ابوزناد , اعرج , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمَلَائِکَةُ تُصَلِّي عَلَی أَحَدِکُمْ مَا دَامَ فِي مُصَلَّاهُ الَّذِي صَلَّی فِيهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ أَوْ يَقُمْ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ

قعنبی، مالک، ابوزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص نماز پڑھنے کی جگہ بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے اس کے لئے یہ دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ اس کی بخشش فرما اے اللہ اس پر رحم فرما اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک اس کو حدث لاحق نہ ہو یا وہاں سے اٹھ کر چلا نہ جائے

یہ حدیث شیئر کریں