مسجد میں داخل ہونے کے بعد نماز پڑھنے کا بیان
راوی: مسدد , عبدالواحد بن زیاد , ابوعمیس , عتبہ بن عبداللہ , عامر بن عبداللہ بن زبیر , ابوقتادہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْسٍ عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ زَادَ ثُمَّ لِيَقْعُدْ بَعْدُ إِنْ شَائَ أَوْ لِيَذْهَبْ لِحَاجَتِهِ
مسدد، عبدالواحد بن زیاد، ابوعمیس، عتبہ بن عبد اللہ، عامر بن عبداللہ بن زبیر، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایسی ہی ایک اور حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے اس میں اضافہ ہے جب وہ دو رکعت پڑھ چکے تو چاہیے کہ اس بعد وہیں بیٹھا رہے چاہے تو اپنے کام سے چلا جائے