سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 464

مسجد میں داخل ہونے کے بعد نماز پڑھنے کا بیان

راوی: قعنبی , مالک , عامر بن عبداللہ بن زبیر , عمرو بن سلیم , ابوقتادہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ الْمَسْجِدَ فَلْيُصَلِّ سَجْدَتَيْنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَجْلِسَ

قعنبی، مالک، عامر بن عبداللہ بن زبیر، عمرو بن سلیم، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں جائے تو وہاں بیٹھنے سے قبل دو رکعت نماز پڑھ لے۔

یہ حدیث شیئر کریں