سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 463

مسجد میں داخل ہوتے وقت کی دعا

راوی: اسمعیل بن بشر , بن منصور , عبدالرحمن بن مہدی , عبداللہ بن مبارک , حیوة بن شریح

حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ قَالَ لَقِيتُ عُقْبَةَ بْنَ مُسْلِمٍ فَقُلْتُ لَهُ بَلَغَنِي أَنَّکَ حَدَّثْتَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ قَالَ أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِوَجْهِهِ الْکَرِيمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيمِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ قَالَ أَقَطْ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَإِذَا قَالَ ذَلِکَ قَالَ الشَّيْطَانُ حُفِظَ مِنِّي سَائِرَ الْيَوْمِ

اسمعیل بن بشر، بن منصور، عبدالرحمن بن مہدی، عبداللہ بن مبارک، حیوة بن شریح سے روایت ہے کہ میں عقبہ بن مسلم سے ملا میں نے ان سے پوچھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے آپ سے کسی نے عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالہ سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ حدیث بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مسجد میں تشریف لے جاتے تو فرماتے تھے کہ مردود شیطان سے میں اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں جو بزرگ و برتر ہے اس کی ذات کریم ہے اور اس کی قدرت قدیم ہے عقبہ نے کہا بس اتنا ہی؟ میں نے کہا ہاں عقبہ نے کہا جب کوئی یہ کلمات کہتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ اب یہ میرے شر سے تمام دن کے لئے محفوظ ہو گیا۔

یہ حدیث شیئر کریں