سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 462

مسجد میں داخل ہوتے وقت کی دعا

راوی: محمد بن عثمان , عبدالعزیز , ربیعہ , بن ابی عبدالرحمن , عبدالملک بن سعید بن سوید , ابوحمید یا ابواسید

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حُمَيْدٍ أَوْ أَبَا أُسَيْدٍ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمْ الْمَسْجِدَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ لِيَقُلْ اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ فَإِذَا خَرَجَ فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ

محمد بن عثمان، عبدالعزیز، ربیعہ، بن ابی عبدالرحمن، عبدالملک بن سعید بن سوید، ابوحمید یا ابواسید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجے پھر یہ دعا پڑھے۔ اَللّٰھُمَّ افتَح لِی اَبوَاَب رَحمَتِک (اے اللہ! میرے لئے رحمت کے دروازے کھول دے) اور جب مسجد سے نکلے تو یہ دعا پڑھے۔ اَللّٰہمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ مَن فَضلِکَ (اے اللہ میں تیرا فضل طلب کرتا ہوں)

یہ حدیث شیئر کریں