مسجد بنانے کا بیان
راوی: محمد بن حاتم , عبیداللہ بن موسی , شیبان , فراس , عطیہ , ابن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ شَيْبَانَ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ مَسْجِدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَتْ سَوَارِيهِ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ جُذُوعِ النَّخْلِ أَعْلَاهُ مُظَلَّلٌ بِجَرِيدِ النَّخْلِ ثُمَّ إِنَّهَا نَخِرَتْ فِي خِلَافَةِ أَبِي بَکْرٍ فَبَنَاهَا بِجُذُوعِ النَّخْلِ وَبِجَرِيدِ النَّخْلِ ثُمَّ إِنَّهَا نَخِرَتْ فِي خِلَافَةِ عُثْمَانَ فَبَنَاهَا بِالْآجُرِّ فَلَمْ تَزَلْ ثَابِتَةً حَتَّی الْآنَ
محمد بن حاتم، عبیداللہ بن موسی، شیبان، فراس، عطیہ، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں مسجد نبوی کے ستون کھجور کے تنوں کے تھے جن پر کھجور کی شاخیں سایہ کئے ہوئے تھیں حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں وہ گل گئیں تو انہوں نے کھجور کے نئے تنے لگوائے اور (چھت پر) کھجور کی نئی شاخیں ڈلوائی اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں جب وہ بھی گل گئیں تو انہوں نے مسجد کو پکی اینٹوں سے تعمیر کرایا جو اب تک (یعنی روایت حدیث کے وقت تک) قائم ہے ۔