مسجد بنانے کا بیان
راوی: محمد بن یحیی بن فارس , مجاہد بن موسی , یعقوب بن ابراہیم , صالح نافع , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ وَمُجَاهِدُ بْنُ مُوسَی وَهُوَ أَتَمُّ قَالَا حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ حَدَّثَنَا نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ الْمَسْجِدَ کَانَ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَبْنِيًّا بِاللَّبِنِ وَالْجَرِيدِ قَالَ مُجَاهِدٌ وَعُمُدُهُ مِنْ خَشَبِ النَّخْلِ فَلَمْ يَزِدْ فِيهِ أَبُو بَکْرٍ شَيْئًا وَزَادَ فِيهِ عُمَرُ وَبَنَاهُ عَلَی بِنَائِهِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّبِنِ وَالْجَرِيدِ وَأَعَادَ عُمُدَهُ قَالَ مُجَاهِدٌ عُمُدَهُ خَشَبًا وَغَيَّرَهُ عُثْمَانُ فَزَادَ فِيهِ زِيَادَةً کَثِيرَةً وَبَنَی جِدَارَهُ بِالْحِجَارَةِ الْمَنْقُوشَةِ وَالْقَصَّةِ وَجَعَلَ عُمُدَهُ مِنْ حِجَارَةٍ مَنْقُوشَةٍ وَسَقْفَهُ بِالسَّاجِ قَالَ مُجَاهِدٌ وَسَقَّفَهُ السَّاجَ قَالَ أَبُو دَاوُد الْقَصَّةُ الْجِصُّ
محمد بن یحیی بن فارس، مجاہد بن موسی، یعقوب بن ابراہیم، صالح نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں مسجد (مسجد نبوی) کچی اینٹوں کی بنی ہوئی تھی اور اس کی چھت کھجور کی شاخوں سے بنی تھی مجاہد کہتے ہیں کہ اس کے ستون کھجور کی لکڑیوں کے تھے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے (اپنے زمانہ خلافت میں) اس میں اضافہ کیا مگر اس کو اسی طریقہ پر بنایا جس طریقہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں بنی ہوئی تھی یعنی کچی اینٹوں اور کھجور کی شاخوں سے۔ مجاہد کا بیان ہے کہ اس کے ستون لکڑی کے بنائے البتہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے (دروخلافت میں) اس کو بدل ڈالا اور اس میں غیر معمولی اضافہ کیا یعنی اس کی دیواریں چونے اور منقش پتھروں سے بنوائیں اور اس کے ستونوں میں نقش و نگار والے پتھر لگوائے اور چھت ساگوان کی ڈلوائی ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ قصَّہ چونے کو کہتے ہیں۔