سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 433

بھول سے یا سونے کی بناء پر نماز ترک ہو جانا

راوی: موسی بن اسمعیل , ابان , معمر , زہری , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي هَذَا الْخَبَرِ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحَوَّلُوا عَنْ مَکَانِکُمْ الَّذِي أَصَابَتْکُمْ فِيهِ الْغَفْلَةُ قَالَ فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ وَصَلَّی قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ مَالِکٌ وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ وَالْأَوْزَاعِيُّ وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ وَابْنِ إِسْحَقَ لَمْ يَذْکُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ الْأَذَانَ فِي حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ هَذَا وَلَمْ يُسْنِدْهُ مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلَّا الْأَوْزَاعِيُّ وَأَبَانُ الْعَطَّارُ عَنْ مَعْمَرٍ

موسی بن اسماعیل، ابان، معمر، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس حدیث میں یوں مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس جگہ سے چل نکلو جہاں ہم پر غفلت طاری ہوئی پھر حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور تکبیر کہی اور نماز پڑھی۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس حدیث کو مالک۔ سفیان بن عینیہ۔ او زاعی۔ عبدالرزاق اور ابن اسحاق نے معمر سے روایت کیا ہے مگر زہری کی اس حدیث میں کسی نے بھی اذان کا ذکر نہیں کیا۔ اور نہ ہی کسی نے اس حدیث کو معمر سے مسند روایت کیا ہے علاوہ اوزاعی اور ابان عطار نے معمر سے۔

یہ حدیث شیئر کریں