پانی سے استنجاء کرنے کا بیان
راوی: وہب بن بقیہ , خالد واسطی , خالد تعینی , عطاء بن ابومیمونہ , انس بن مالک
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي الْوَاسِطِيَّ عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي الْحَذَّائَ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ حَائِطًا وَمَعَهُ غُلَامٌ مَعَهُ مِيضَأَةٌ وَهُوَ أَصْغَرُنَا فَوَضَعَهَا عِنْدَ السِّدْرَةِ فَقَضَی حَاجَتَهُ فَخَرَجَ عَلَيْنَا وَقَدْ اسْتَنْجَی بِالْمَائِ
وہب بن بقیہ، خالد واسطی، خالد حذاء، عطاء بن ابومیمونہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باغ میں تشریف لے گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک لڑکا تھا جو ہم سب سے کم عمر تھا وہ پانی کا ایک برتن لئے ہوئے تھا اس لڑکے نے وہ برتن ایک درخت کے پاس رکھ دیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قضائے حاجت سے فراغت کے بعد ہمارے پاس تشریف لائے اس حال میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی سے استنجاء کیا تھا۔