جس نماز کی ایک رکعت پائی تو اس نے گویا پوری نماز پائی
راوی: حسن بن ربیع , ابن مبارک , معمر , ابن طاؤس , ابن عباس , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنِي ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَدْرَکَ مِنْ الْعَصْرِ رَکْعَةً قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَکَ وَمَنْ أَدْرَکَ مِنْ الْفَجْرِ رَکْعَةً قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَکَ
حسن بن ربیع، ابن مبارک، معمر، ابن طاؤس، ابن عباس، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص غروب آفتاب سے پہلے نماز عصر کی ایک رکعت بھی پائے تو گویا اس نے عصر کی نماز پائی اور جو شخص طلوع آفتاب سے پہلے نماز فجر کی ایک رکعت پائے تو گویا اس نے فجر کی نماز پائی۔