صلوٰة وسطی کا بیان
راوی: قعنبی , مالک , زید بن اسلم قعقاع بن حکیم , ابویونس , عائشہ کے آزاد کردہ غلام ابویونس
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَکِيمٍ عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهُ قَالَ أَمَرَتْنِي عَائِشَةُ أَنْ أَکْتُبَ لَهَا مُصْحَفًا وَقَالَتْ إِذَا بَلَغْتَ هَذِهِ الْآيَةَ فَآذِنِّي حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَی فَلَمَّا بَلَغْتُهَا آذَنْتُهَا فَأَمْلَتْ عَلَيَّ حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَی وَصَلَاةِ الْعَصْرِ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ ثُمَّ قَالَتْ عَائِشَةُ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قعنبی، مالک، زید بن اسلم قعقاع بن حکیم، ابویونس، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے آزاد کردہ غلام ابویونس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے مجھ کو اپنے لئے کلام اللہ لکھنے کا حکم دیا اور فرمایا جب تو اس آیت یعنی حَافِظُوا عَلَی الصلوٰة وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَی ، پر پہنچے تو مجھے بتا دینا پس جب میں لکھتے لکھتے اس آیت تک پہنچا میں نے اس کو مطلع کردیا پس آپ نے مجھے یوں لکھوایا، (حٰفِظُوْا عَلَي الصَّلَوٰتِ وَالصَّلٰوةِ الْوُسْطٰى وَقُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِيْنَ ) 2۔ البقرۃ : 238) (یعنی محافظت کرو تمام نمازوں کی اور بطورخاص درمیانی نماز کی اور عصر کی نماز کی) پھر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح سنا تھا۔