نماز کے اوقات کا بیان
راوی: عبیداللہ بن معاذ , شعبہ , قتادہ ابوایوب , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ سَمِعَ أَبَا أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ وَقْتُ الظُّهْرِ مَا لَمْ تَحْضُرْ الْعَصْرُ وَوَقْتُ الْعَصْرِ مَا لَمْ تَصْفَرَّ الشَّمْسُ وَوَقْتُ الْمَغْرِبِ مَا لَمْ يَسْقُطْ فَوْرُ الشَّفَقِ وَوَقْتُ الْعِشَائِ إِلَی نِصْفِ اللَّيْلِ وَوَقْتُ صَلَاةِ الْفَجْرِ مَا لَمْ تَطْلُعْ الشَّمْسُ
عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، قتادہ ابوایوب، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ظہر کا وقت اس وقت تک ہے جب تک عصر کا وقت نہ آجائے اور عصر کا وقت اس وقت تک ہے جب تک کہ سورج ماند نہ پڑ جائے اور مغرب کا وقت تب تک ہے جب تک شفق کی سرخی زائل نہ ہو جائے اور عشاء کا وقت آدھی رات تک ہے اور فجر کا وقت اس وقت تک باقی رہتا ہے جب تک سورج نہ نکل آئے۔