سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 377

لڑکے کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کرنا چاہئیے؟

راوی: ابن مثنی , معاذ بن ہشام قتادہ , ابوحرب بن ابی اسود , علی

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَذَکَرَ مَعْنَاهُ وَلَمْ يَذْکُرْ مَا لَمْ يَطْعَمْ زَادَ قَالَ قَتَادَةُ هَذَا مَا لَمْ يَطْعَمَا الطَّعَامَ فَإِذَا طَعِمَا غُسِلَا جَمِيعًا

ابن مثنی، معاذ بن ہشام قتادہ، ابوحرب بن ابی اسود، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر پہلی حدیث کی طرح بیان کیا مگر اس میں مالم یطعم مذکور نہیں اور اس حدیث میں یہ اضافہ ہے کہ حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ یہ حکم صرف اس صورت میں ہے جب کہ وہ دونوں کھانا نہ کھاتے ہوں اور جب وہ کھانا کھانے لگیں تو دونوں کا پیشاب دھویا جائے گا ۔

یہ حدیث شیئر کریں