جانوروں کے بل میں پیشاب کرنے کی ممانعت
راوی: عبیداللہ بن عمر بن میسرہ , معاذ بن ہشام , ابوقتادہ , عبداللہ بن سرجس
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ يُبَالَ فِي الْجُحْرِ قَالُوا لِقَتَادَةَ مَا يُکْرَهُ مِنْ الْبَوْلِ فِي الْجُحْرِ قَالَ کَانَ يُقَالُ إِنَّهَا مَسَاکِنُ الْجِنِّ
عبیداللہ بن عمر بن میسرہ، معاذ بن ہشام، ابوقتادہ، عبداللہ بن سرجس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوراخ (بل) میں پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے لوگوں نے حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ سوراخ میں پیشاب کرنے میں کیا حرج ہے؟ فرمایا لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سوراخ جنوں کا مسکن ہیں (یہاں جن سے مراد ہر وہ چیز ہے جو نظر کے سامنے نہیں بچھو وغیرہ۔)
Narrated Abdullah ibn Sarjis:
The Prophet (peace_be_upon_him) prohibited to urinate in a hole.