مستحاضہ عورت کا بیان اور اس بات کا بیان کہ مستحاضہ عورت اپنے ایام حیض کے بقدر نماز چھوڑ دے
راوی: قتیبہ بن سعید , لیث یزید , ابن ابی حبیب , جعفر , عراک , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ عِرَاکٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ إِنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ سَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدَّمِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَرَأَيْتُ مِرْکَنَهَا مَلْآنَ دَمًا فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْکُثِي قَدْرَ مَا کَانَتْ تَحْبِسُکِ حَيْضَتُکِ ثُمَّ اغْتَسِلِي قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ قُتَيْبَةُ بَيْنَ أَضْعَافِ حَدِيثِ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ فِي آخِرِهَا وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ وَيُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ اللَّيْثِ فَقَالَا جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ
قتیبہ بن سعید، لیث یزید، ابن ابی حبیب، جعفر، عراک، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے استحاضہ کے متعلق دریافت فرمایا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے کہ ان کا (یعنی ام حبیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا) کپڑے دھونے کا برتن میں نے خون سے بھرا ہوا دیکھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جتنے دنوں تک حیض تمہیں نمازوں سے روکتا تھا اتنے دنوں تک رکی رہ اور اس کے بعد غسل کر لے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ قتیبہ نے اس روایت کو جعفر بن ربیعہ کی حدیث کے اثناء اور آخر میں ذکر کیا ہے اور اس روایت کو علی بن عیاش اور یونس بن محمد نے لیث، جعفر بن ربیعہ سے روایت کیا ہے