سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 268

حائضہ کے ساتھ جماع کے علاوہ باقی امور مباح ہیں

راوی: مسدد , یحیی , جابر بن صبح , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ جَابِرِ بْنِ صُبْحٍ سَمِعْتُ خِلَاسًا الْهَجَرِيَّ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ کُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيتُ فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ فَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْئٌ غَسَلَ مَکَانَهُ وَلَمْ يَعْدُهُ ثُمَّ صَلَّی فِيهِ وَإِنْ أَصَابَ تَعْنِي ثَوْبَهُ مِنْهُ شَيْئٌ غَسَلَ مَکَانَهُ وَلَمْ يَعْدُهُ ثُمَّ صَلَّی فِيهِ

مسدد، یحیی، جابر بن صبح، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی چادر میں رات بسر کرتے تھے اور میں حائضہ ہوتی تھی اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بدن پر خون حیض لگ جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف اسی جگہ کو دھو لیتے (جہاں خون لگا ہوتا) اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی چادر میں نماز پڑھ لیتے۔

یہ حدیث شیئر کریں