سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 267

حائضہ کے ساتھ جماع کے علاوہ باقی امور مباح ہیں

راوی: مسلم بن ابراہیم , شعبہ , منصور , ابراہیم , اسود , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ إِحْدَانَا إِذَا کَانَتْ حَائِضًا أَنْ تَتَّزِرَ ثُمَّ يُضَاجِعُهَا زَوْجُهَا وَقَالَ مَرَّةً يُبَاشِرُهَا

مسلم بن ابراہیم، شعبہ، منصور، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ جب ہم میں سے کسی کو حیض آتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو ایک تہہ بند باندھنے کا حکم فرماتے اور اس کے بعد اس کے شوہر کو اس کے ساتھ سونے اور لیٹنے کی اجازت دیتے اور کبھی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے مباشرت کا لفظ استعمال کیا ہے

یہ حدیث شیئر کریں