سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 259

حائضہ عورت کے ساتھ کھانے پینے اور جماع کا بیان

راوی: محمد بن کثیر , سفیان , منصور , بن عبدالرحمن , صفیہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ صَفِيَّةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ رَأْسَهُ فِي حِجْرِي فَيَقْرَأُ وَأَنَا حَائِضٌ

محمد بن کثیر، سفیان، منصور، بن عبدالرحمن، صفیہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر میری گود میں رکھ دیتے اور قرآن پڑھتے اور میں حائضہ ہوتی۔

یہ حدیث شیئر کریں