سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 255

جنبی اپنا سر خطمی پانی سے دہو سکتا ہے

راوی: محمد بن جعفر , بن زیاد , شریک , قیس , بن وہب , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُوَائَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ يَغْسِلُ رَأْسَهُ بِالْخِطْمِيِّ وَهُوَ جُنُبٌ يَجْتَزِئُ بِذَلِکَ وَلَا يَصُبُّ عَلَيْهِ الْمَائَ

محمد بن جعفر، بن زیاد، شریک، قیس، بن وہب، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر خطمی کے پانی سے دھوتے تھے باوجود یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنبی ہوتے تھے اور سر پر مزید پانی نہیں ڈالتے تھے بلکہ اس پر اکتفاء کرتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں