غسل جنابت کے وقت عورت کے لئے چٹیا کھولنا ضروری نہیں ہے
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , یحیی بن ابی بکیر , ابراہیم بن نافع , حسن بن مسلم , صفیہ , بنت شیبہ , عائشہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا أَصَابَتْهَا جَنَابَةٌ أَخَذَتْ ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ هَکَذَا تَعْنِي بِکَفَّيْهَا جَمِيعًا فَتَصُبُّ عَلَی رَأْسِهَا وَأَخَذَتْ بِيَدٍ وَاحِدَةٍ فَصَبَّتْهَا عَلَی هَذَا الشِّقِّ وَالْأُخْرَی عَلَی الشِّقِّ الْآخَرِ
عثمان بن ابی شیبہ، یحیی بن ابی بکیر، ابراہیم بن نافع، حسن بن مسلم، صفیہ، بنت شیبہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ ہم میں سے جب کسی کو غسل کی ضرورت ہوتی تو تین مرتبہ دونوں ہاتھوں سے لے کر اپنے سر پر ڈال لیا کرتیں اور ایک ہاتھ سے چلو لے کر سر کے ایک جانب اور دوسرا چلو لے کر سر کے دوسری جانب ڈالا کرتی تھیں