غسل جنابت کے وقت عورت کے لئے چٹیا کھولنا ضروری نہیں ہے
راوی: احمد بن عمرو , بن سرح , ابن نافع , اسامہ , مقبری , ام سلمہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ نَافِعٍ يَعْنِي الصَّائِغَ عَنْ أُسَامَةَ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ امْرَأَةً جَائَتْ إِلَی أُمِّ سَلَمَةَ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَتْ فَسَأَلْتُ لَهَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ قَالَ فِيهِ وَاغْمِزِي قُرُونَکِ عِنْدَ کُلِّ حَفْنَةٍ
احمد بن عمرو، بن سرح، ابن نافع، اسامہ، حضرت مقبری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس آئی (جیسا کہ پہلی حدیث میں مذکور ہوا) وہ فرماتی ہیں کہ میں نے اس عورت کی خاطر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ (اسکی تفصیل سابقہ حدیث میں گذر چکی ہے) مگر اس میں اتنا اضافہ اور ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) ہر چلو ڈالنے کے بعد اپنی لٹوں کو نچوڑ لے۔