سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 250

غسل جنابت کے وقت عورت کے لئے چٹیا کھولنا ضروری نہیں ہے

راوی: زہیر بن حرب , ابن سرح , سفیان بن عیینہ , ایوب بن موسی , سعید بن ابی سعید , عبداللہ بن رافع , ام سلمہ ا

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ السَّرْحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَی أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ الْمُسْلِمِينَ وَقَالَ زُهَيْرٌ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أَشُدُّ ضُفُرَ رَأْسِي أَفَأَنْقُضُهُ لِلْجَنَابَةِ قَالَ إِنَّمَا يَکْفِيکِ أَنْ تَحْفِنِي عَلَيْهِ ثَلَاثًا وَقَالَ زُهَيْرٌ تُحْثِي عَلَيْهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ مِنْ مَائٍ ثُمَّ تُفِيضِي عَلَی سَائِرِ جَسَدِکِ فَإِذَا أَنْتِ قَدْ طَهُرْتِ

زہیر بن حرب، ابن سرح، سفیان بن عیینہ، ایوب بن موسی، سعید بن ابی سعید، عبداللہ بن رافع، حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے آزاد کردہ غلام عبداللہ بن رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہا کہ کسی مسلمان عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا اور زہیر کا بیان ہے کہ خود ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے پوچھا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اپنی چٹیا مضبوطی سے باندھتی ہوں کیا غسل جنابت کے لئے اس کو توڑ دوں (یعنی کھول دوں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تیرے لئے سر پر تین چلو پانی ڈال لینا کافی ہے اور زہیر کی روایت میں یہ ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) تین مرتبہ دونوں ہاتھ بھر کر پانی سر پر ڈال لے پھر سارے بدن پر پانی بہالے جب تو ایسا کر چکے تو سمجھ لے تو پاک ہو گئی۔

Narrated Thawban:
Shurayh ibn Ubayd said: Jubayr ibn Nufayr gave me a verdict about the bath because of sexual defilement that Thawban reported to them that they asked the Prophet (peace_be_upon_him) about it. He (the Prophet) replied: As regards man, he should undo the hair of his head and wash it until the water should reach the roots of the hair. But there is no harm if the woman does not undo it (her hair) and pour three handfuls of water over her head.

یہ حدیث شیئر کریں