غسل جنابت کا طریقہ
راوی: قتیبہ بن سعید , ایوب , بن جابر , عبداللہ بن عصم , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُصْمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَتْ الصَّلَاةُ خَمْسِينَ وَالْغُسْلُ مِنْ الْجَنَابَةِ سَبْعَ مِرَارٍ وَغَسْلُ الْبَوْلِ مِنْ الثَّوْبِ سَبْعَ مِرَارٍ فَلَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُ حَتَّی جُعِلَتْ الصَّلَاةُ خَمْسًا وَالْغُسْلُ مِنْ الْجَنَابَةِ مَرَّةً وَغَسْلُ الْبَوْلِ مِنْ الثَّوْبِ مَرَّةً
قتیبہ بن سعید، ایوب، بن جابر، عبداللہ بن عصم، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابتداء میں پچاس نمازیں فرض ہوئیں تھیں اور جنابت سے سات مرتبہ غسل کرنے کا حکم ہوا تھا اسی طرح کپڑے پر پیشاب لگ جانے پر سات مرتبہ دھونے کا حکم تھا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ سے (امت کے لئے) تخفیف چاہتے رہے یہاں تک کہ نمازیں پانچ رہ گئیں اور جنابت سے غسل ایک بار ہو گیا اور پیشاب سے کپڑا دھونا بھی ایک بار ہو گیا
Narrated Abdullah ibn Umar:
There were fifty prayers (obligatory in the beginning); and (in the beginning of Islam) washing seven times because of sexual defilement (was obligatory); and washing the urine from the cloth seven times (was obligatory).
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) kept on praying to Allah until the number of prayers was reduced to five and washing because of sexual defilement was allowed only once and washing the urine from the clothe was also permitted only once.