غسل جنابت کا طریقہ
راوی: عمرو بن علی , محمد بن ابی عدی , سعید بن ابی معشر , اسود , عائشہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ حَدَّثَنِي سَعِيدٌ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ النَّخَعِيِّ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ مِنْ الْجَنَابَةِ بَدَأَ بِکَفَّيْهِ فَغَسَلَهُمَا ثُمَّ غَسَلَ مَرَافِغَهُ وَأَفَاضَ عَلَيْهِ الْمَائَ فَإِذَا أَنْقَاهُمَا أَهْوَی بِهِمَا إِلَی حَائِطٍ ثُمَّ يَسْتَقْبِلُ الْوُضُوئَ وَيُفِيضُ الْمَائَ عَلَی رَأْسِهِ
عمرو بن علی، محمد بن ابی عدی، سعید بن ابی معشر، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب غسل کا ارادہ فرماتے تو پہلے دونوں پہنچوں کو دھوتے پھر بغل وغیرہ کو دھوتے اور ان پر پانی ڈالتے جب وہ صاف ہو جاتیں تو دونوں ہاتھ دیوار پر ملتے پھر وضو شروع کرتے اور اپنے سر پر پانی ڈالتے۔ مرافع سے مراد بدن کے وہ حصے مراد ہیں جن میں میل جمع ہوجاتا ہے۔ جیسے بغل، ناف، گھٹنے وغیرہ۔