سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 239

غسل جنابت کا طریقہ

راوی: محمد بن مثنی , ابوعاصم , حنظلہ , قاسم , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ حَنْظَلَةَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ دَعَا بِشَيْئٍ مِنْ نَحْوِ الْحِلَابِ فَأَخَذَ بِکَفَّيْهِ فَبَدَأَ بِشِقِّ رَأْسِهِ الْأَيْمَنِ ثُمَّ الْأَيْسَرِ ثُمَّ أَخَذَ بِکَفَّيْهِ فَقَالَ بِهِمَا عَلَی رَأْسِهِ

محمد بن مثنی، ابوعاصم، حنظلہ، قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب غسل جنابت فرماتے تو ایک برتن منگاتے جیسا کہ دودھ دوہنے کا برتن ہوتا ہے پھر ہاتھ میں پانی لے کر سر کے داہنی جانب ڈالتے، پھر بائیں جانب اور پھر آخر میں دونوں ہاتھوں سے پانی لے کر سر کے درمیانی حصہ پر ڈالتے۔

یہ حدیث شیئر کریں