جنبی ہو اور نماز کے لئے کھڑا ہو جائے تو کیا کرے؟
راوی: عمر بن عثمان , محمد بن حرب , زبیدی , عیاش بن اورق , ابن وہب , یونس , مخلد بن خالد , ابراہیم بن خالد , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِيُّ ح و حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْأَزْرَقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ ح و حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ إِمَامُ مَسْجِدِ صَنْعَائَ حَدَّثَنَا رَبَاحٌ عَنْ مَعْمَرٍ ح و حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ کُلُّهُمْ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ وَصَفَّ النَّاسُ صُفُوفَهُمْ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی إِذَا قَامَ فِي مَقَامِهِ ذَکَرَ أَنَّهُ لَمْ يَغْتَسِلْ فَقَالَ لِلنَّاسِ مَکَانَکُمْ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی بَيْتِهِ فَخَرَجَ عَلَيْنَا يَنْطُفُ رَأْسُهُ وَقَدْ اغْتَسَلَ وَنَحْنُ صُفُوفٌ وَهَذَا لَفْظُ ابْنُ حَرْبٍ وَقَالَ عَيَّاشٌ فِي حَدِيثِهِ فَلَمْ نَزَلْ قِيَامًا نَنْتَظِرُهُ حَتَّی خَرَجَ عَلَيْنَا وَقَدْ اغْتَسَلَ
عمرو بن عثمان، محمد بن حرب، زبیدی، عیاش بن ازرق، ابن وہب، یونس، مخلد بن خالد، ابراہیم بن خالد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نماز کھڑی ہوئی لوگوں نے صفیں باندھ لیں اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے (مصلے) مقام پر کھڑے ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یاد آیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل نہیں کیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا کہ اپنی جگہ جمے رہو پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر میں تشریف لے گئے اور اس حال میں تشریف لائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک سے پانی ٹپک رہا تھا۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غسل کر کے آئے تھے اور ہم صفیں باندھے ہوئے کھڑے تھے یہ ابن حرب کی روایت میں یوں ہے کہ ہم اسی طرح کھڑے کھڑے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظار کرتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے تو غسل کر کے نکلے