سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 233

جنبی ہو اور نماز کے لئے کھڑا ہو جائے تو کیا کرے؟

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , یزید بن ہارون , حماد بن سلمہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ وَقَالَ فِي أَوَّلِهِ فَکَبَّرَ وَقَالَ فِي آخِرِهِ فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاةَ قَالَ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَإِنِّي کُنْتُ جُنُبًا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ فَلَمَّا قَامَ فِي مُصَلَّاهُ وَانْتَظَرْنَا أَنْ يُکَبِّرَ انْصَرَفَ ثُمَّ قَالَ کَمَا أَنْتُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ أَيُّوبُ وَابْنُ عَوْنٍ وَهِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ مُرْسَلًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَکَبَّرَ ثُمَّ أَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَی الْقَوْمِ أَنْ اجْلِسُوا فَذَهَبَ فَاغْتَسَلَ وَکَذَلِکَ رَوَاهُ مَالِکٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي حَکِيمٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَبَّرَ فِي صَلَاةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ حَدَّثَنَاه مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَبَّرَ

عثمان بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، حماد بن سلمہ سے سابقہ سند اور مفہوم کے ساتھ روایت ہے (فرق یہ ہے) کہ اس حدیث کے شروع میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تکبیر تحریمہ کہہ چکے تھے اور اس کے آخر میں یہ ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا میں بھی انسان ہوں اور میں جنبی تھا۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اسے زہری نے بواسطہ ابوسلمہ بن عبدالرحمن حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مصلے پر کھڑے ہو گئے اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکبیر کا انتظار کرنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں سے چلے اور فرمایا تم اپنی جگہ جمے رہو۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ایوب، ابن عون اور ہشام نے بوسطہ محمد بن سیرین آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہہ لی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو بیٹھنے کا اشارہ کر کے چلے گئے اس کے بعد غسل کر کے تشریف لائے امام مالک نے بھی بواسطہ اسماعیل بن ابی حکیم عطا بن یسار سے اسی طرح روایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں ایک تکبیر کہی۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ مسلم بن ابراہیم نے بطریق ابان، بسند یحیی بواسطہ ربیع بن محمد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر کہہ لی تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں