جنبی ہو اور نماز کے لئے کھڑا ہو جائے تو کیا کرے؟
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد بن زیاد , حسن , ابوبکرہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ زِيَادٍ الْأَعْلَمِ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَکْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ أَنْ مَکَانَکُمْ ثُمَّ جَائَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ فَصَلَّی بِهِمْ
موسی بن اسماعیل، حماد بن زیاد، حسن، حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز فجر پڑھانی شروع کی پھر ہاتھ سے اشارہ کر کے فرمایا تم اپنی جگہ کھڑے رہو (اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے حجرہ میں تشریف لے گئے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس حال میں تشریف لائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بالوں سے پانی ٹپک رہا تھا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غسل کر کے آئے تھے)
Narrated AbuBakrah:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) began to lead (the people) in the dawn prayer. He then signalled with his hand: (Stay) at your places. (Then he entered his home). He then returned while drops of water were coming down from him (from his body) and he led them in prayer.