سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 230

جنبی مصافحہ کر سکتا ہے

راوی: مسدد , یحیی , بشر , حمید , بکر , ابورافع , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی وَبِشْرٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ بَکْرٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَأَنَا جُنُبٌ فَاخْتَنَسْتُ فَذَهَبْتُ فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ جِئْتُ فَقَالَ أَيْنَ کُنْتَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قُلْتُ إِنِّي کُنْتُ جُنُبًا فَکَرِهْتُ أَنْ أُجَالِسَکَ عَلَی غَيْرِ طَهَارَةٍ فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ و قَالَ فِي حَدِيثِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ حَدَّثَنِي بَکْرٌ

مسدد، یحیی، بشر، حمید، بکر، ابورافع، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مدینہ کی ایک گذرگاہ میں میری ملاقات ہوئی۔ میں جنابت کی حالت میں تھا اس لئے پیچھے ہٹ گیا اور (گھر) چلا گیا اور غسل کر کے لوٹا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا اے ابوہریرہ! کہاں چلے گئے تھے؟ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ! میں جنبی تھا۔ پس مجھے برا معلوم ہوا کہ میں ناپاکی کی حالت میں آپ کے پاس بیٹھوں۔ آپ نے فرمایا سبحان اللہ! مسلمان نجس نہیں ہوتا۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ بشر کی حدیث میں سندیوں ہے حدثنا حمید قال حدثنی بکر۔

یہ حدیث شیئر کریں