سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 228

جنبی کے لئے تلاوت کلام پاک جائز نہیں

راوی: حفص بن عمر , شعبہ , عمرو بن مرہ , عبداللہ بن سلمہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَا وَرَجُلَانِ رَجُلٌ مِنَّا وَرَجُلٌ مِنْ بَنِي أَسَدٍ أَحْسَبُ فَبَعَثَهُمَا عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَجْهًا وَقَالَ إِنَّکُمَا عِلْجَانِ فَعَالِجَا عَنْ دِينِکُمَا ثُمَّ قَامَ فَدَخَلَ الْمَخْرَجَ ثُمَّ خَرَجَ فَدَعَا بِمَائٍ فَأَخَذَ مِنْهُ حَفْنَةً فَتَمَسَّحَ بِهَا ثُمَّ جَعَلَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَأَنْکَرُوا ذَلِکَ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَخْرُجُ مِنْ الْخَلَائِ فَيُقْرِئُنَا الْقُرْآنَ وَيَأْکُلُ مَعَنَا اللَّحْمَ وَلَمْ يَکُنْ يَحْجُبُهُ أَوْ قَالَ يَحْجِزُهُ عَنْ الْقُرْآنِ شَيْئٌ لَيْسَ الْجَنَابَةَ

حفص بن عمر، شعبہ، عمرو بن مرہ، حضرت عبداللہ بن سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گیا اور میرے ساتھ دو آدمی اور تھے ان سے ایک غالباً بنی اسد سے تعلق رکھتا تھا اور دوسرا ہمارے قبیلے (بنی مراد سے) حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان دونوں آدمیوں کو ایک طرف بھیج دیا اور کہا کہ تم دونوں طاقتور ہو پس اپنے دین کو تقویت پہنچاؤ اس کے بعد حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے وہاں سے آکر آپ نے پانی منگوایا اور ایک چلو پانی سے منہ صاف کیا اور قرآن پڑھنے لگے لوگوں کو آپ کا یہ عمل اچھا نہ لگا تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت الخلاء سے نکل کر ہم لوگوں کو قرآن پڑھاتے اور ہمارے ساتھ گوشت وغیرہ کھاتے اور آپ کو تلاوت قرآن سے کوئی امر مانع نہ ہوتا تھا سوائے جنابت کے

Narrated Ali ibn AbuTalib:
Abdullah ibn Salamah said: I, accompanied by other two persons, one from us and the other from Banu Asad, called upon Ali. He sent them to a certain territory (on some mission) saying: You are sturdy and vigorous people; hence display your power for religion. He then stood and entered the toilet. He then came out and called for water and took a handful of it. Then he wiped (his hands) with it and began to recite the Qur'an. They were surprised at this (action).
Thereupon he said: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) came out from the privy and taught us the Qur'an and took meat with us. Nothing prevented him; or the narrator said: Nothing prevented him from (reciting) the Qur'an except sexual defilement.

یہ حدیث شیئر کریں