سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 225

جنبی غسل کرنے میں تاخیر کر سکتا ہے

راوی: مسدد , معتمر , احمد بن حنبل , اسمعیل بن ابراہیم , برد بن سنان , عبادہ بن نسی , غضیف بن حارث

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ أَرَأَيْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَغْتَسِلُ مِنْ الْجَنَابَةِ فِي أَوَّلِ اللَّيْلِ أَوْ فِي آخِرِهِ قَالَتْ رُبَّمَا اغْتَسَلَ فِي أَوَّلِ اللَّيْلِ وَرُبَّمَا اغْتَسَلَ فِي آخِرِهِ قُلْتُ اللَّهُ أَکْبَرُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً قُلْتُ أَرَأَيْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُوتِرُ أَوَّلَ اللَّيْلِ أَمْ فِي آخِرِهِ قَالَتْ رُبَّمَا أَوْتَرَ فِي أَوَّلِ اللَّيْلِ وَرُبَّمَا أَوْتَرَ فِي آخِرِهِ قُلْتُ اللَّهُ أَکْبَرُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً قُلْتُ أَرَأَيْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَجْهَرُ بِالْقُرْآنِ أَمْ يَخْفُتُ بِهِ قَالَتْ رُبَّمَا جَهَرَ بِهِ وَرُبَّمَا خَفَتَ قُلْتُ اللَّهُ أَکْبَرُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً

مسدد، معتمر، احمد بن حنبل، اسماعیل بن ابراہیم، برد بن سنان، عبادہ بن نسی، حضرت غضیف بن حارث سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنابت کا غسل اول شب میں کرتے تھے یا آخر شب میں؟ آپ نے جواب دیا کہ کبھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اول شب میں غسل کرتے تھے اور کبھی آخر شب میں میں نے کہا اللہ اکبر شکر ہے اس اللہ کا جس نے کام میں آسانی پیدا فرمائی میں نے پھر سوال کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اول شب میں وتر پڑھتے تھے یا آخر شب میں؟ فرمایا کبھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اول شب میں وتر پڑھتے تھے اور کبھی آخر شب میں میں نے کہا اللہ اکبر شکر ہے اس اللہ کا جس نے کام میں آسانی پیدا فرمائی، میں نے پھر عرض کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (رات کی نماز میں) قرآن بلند آواز سے پڑھتے تھے یا آہستہ آواز سے؟ فرمایا کبھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بلند آواز سے پڑھتے تھے اور کبھی آہستہ میں نے کہا اللہ اکبر شکر ہے اس اللہ کا جس نے کام میں آسانی پیدا فرمائی۔

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
Ghudayf ibn al-Harith reported: I asked Aisha: Have you seen the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) washing (because of defilement) at the beginning of the night or at the end?
She replied: Sometimes he would take a bath at the beginning of the night and sometimes at the end.
Thereupon I exclaimed: Allah is most Great. All Praise be to Allah Who made this matter accommodative.
I again asked her: What do you think, did the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say the witr prayer (additional prayer after obligatory prayer at night) in the beginning of the night or at the end?
She replied: Sometimes he would say the witr prayer at the beginning of the night and sometimes at the end.
I exclaimed: Allah is most Great. All praise be to Allah Who made the matter accommodative.
Again I asked her: What do you think, did the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) recite the Qur'an (in the prayer) loudly or softly?
She replied: Sometimes he would recite loudly and sometimes softly.
I exclaimed: Allah is most Great. All praise be to Allah Who made the matter flexible.

یہ حدیث شیئر کریں