سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 223

جنبی کھانا کھائے یا سوئے تو پہلے وضو کرلے

راوی: مسدد , یحیی , شعبہ , حکم , ابرہیم , اسود , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْکُلَ أَوْ يَنَامَ تَوَضَّأَ تَعْنِي وَهُوَ جُنُبٌ

مسدد، یحیی، شعبہ، حکم، ابرہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کھانا کھانے یا سونے کا ارادہ فرماتے تو وضو کرلیتے یعنی جنابت کی حالت میں۔

یہ حدیث شیئر کریں