جنابت کی حالت میں کھانا پینا جائز ہے
راوی: محمد بن صباح , بزار , ابن مبارک , یونس , زہری
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ زَادَ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْکُلَ وَهُوَ جُنُبٌ غَسَلَ يَدَيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ فَجَعَلَ قِصَّةَ الْأَکْلِ قَوْلَ عَائِشَةَ مَقْصُورًا وَرَوَاهُ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ عَنْ الزُّهْرِيِّ کَمَا قَالَ ابْنُ الْمُبَارَکِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ عَنْ عُرْوَةَ أَوْ أَبِي سَلَمَةَ وَرَوَاهُ الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَمَا قَالَ ابْنُ الْمُبَارَکِ
محمد بن صباح، بزار، ابن مبارک، یونس، زہری نے سابقہ سند کے ساتھ اسی کے ہم معنی روایت کی ہے اس میں اتنا اضافہ اور ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنابت کی حالت میں کھانا کھانے کا ارادہ فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھ دھو لیتے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اسے ابن وہب نے یونس سے روایت کیا ہے اور "قصہ اکل" کو حضرت عائشہ پر موقوف کیا ہے اور صالح بن ابی الاخضر نے اس کو زہری سے ابن مبارک کے مثل روایت کیا ہے مگر اس نے عن عروہ عن ابی سلمہ کہا ہے اور اوزاعی نے بواسطہ یونس بسند زہری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح روایت کیا ہے جیسا کہ ابن مبارک نے۔