پیشاب کی چھینٹوں سے بچنے کا بیان
راوی: مسدد , عبدالواحد , اعمش , زید بن وہب , عبدالرحمن بن حسنہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَنَةَ قَالَ انْطَلَقْتُ أَنَا وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ وَمَعَهُ دَرَقَةٌ ثُمَّ اسْتَتَرَ بِهَا ثُمَّ بَالَ فَقُلْنَا انْظُرُوا إِلَيْهِ يَبُولُ کَمَا تَبُولُ الْمَرْأَةُ فَسَمِعَ ذَلِکَ فَقَالَ أَلَمْ تَعْلَمُوا مَا لَقِيَ صَاحِبُ بَنِي إِسْرَائِيلَ کَانُوا إِذَا أَصَابَهُمْ الْبَوْلُ قَطَعُوا مَا أَصَابَهُ الْبَوْلُ مِنْهُمْ فَنَهَاهُمْ فَعُذِّبَ فِي قَبْرِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مَنْصُورٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَی فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ جِلْدِ أَحَدِهِمْ و قَالَ عَاصِمٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ جَسَدِ أَحَدِهِمْ
مسدد، عبدالواحد، اعمش، زید بن وہب، حضرت عبدالرحمن بن حسنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں اور عمر بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئے (ہم نے دیکھا) کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک ڈھال ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو لے کر باہر نکلے اور اس کی آڑ میں بیٹھ کر پیشاب کرنے لگے ہم نے آپس میں کہا ذرا دیکھو تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں (چھپ کر اور بیٹھ کر) پیشاب کر رہے ہیں جیسے عورتیں کیا کرتی ہیں یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تمہیں بنی اسرائیل کے ایک شخص کا انجام معلوم نہیں؟ بنی اسرائیل کے لئے قانون تھا کہ جب ان میں سے کسی کے کپڑے کو پیشاب لگ جاتا تو وہ اس مقام کو کاٹ ڈالتے تھے اس شخص نے ان کو (اس قانون پر عمل کرنے سے) روکا تو اس کو (اس جرم کی پاداش میں) عذاب قبر میں مبتلا کر دیا گیا۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ منصور نے بسند ابووائل، بواسطہ ابوموسی اس حدیث میں روایت کیا ہے کہ وہ اپنی کھال کاٹ ڈالتے تھے اور عاصم نے بسند ابووائل بواسطہ ابوموسی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ وہ اپنا جسم کاٹ ڈالتے تھے۔
Narrated Amr ibn al-'As:
AbdurRahman ibn Hasanah reported: I and Amr ibn al-'As went to the Prophet (peace_be_upon_him). He came out with a leather shield (in his hand). He covered himself with it and urinated. Then we said: Look at him. He is urinating as a woman does. The Prophet (peace_be_upon_him), heard this and said: Do you not know what befell a person from amongst Banu Isra'il (the children of Israel)? When urine fell on them, they would cut off the place where the urine fell; but he (that person) forbade them (to do so), and was punished in his grave.